حکومت پنجاب نے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اتحادی جماعت ق لیگ کے ساتھ مذاکرات کے مطابق مسودہ قانون کو حتمی شکل دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد مسودہ قانون پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ سے ترمیم شدہ مسودہ قانون کی منظوری حاصل کی جائے گی۔
صوبائ حکومت نے مسلم لیگ (ق) سے مذاکرات میں بلدیاتی مسودہ قانون کے اہم نکات تبدیل کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کےمسودہ قانون میں ٹاؤن کمیٹیاں، میونسپل کمیٹیاں ختم کردی گئیں۔
پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون میں میونسپل کارپوریشن بھی ختم کی گئی ہیں اور نچلی سطح پربھی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔
Comments are closed.