what is hud hookup app farm girl hookup hookup Monmouth Junction NJ hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خودکشی نوٹ پر ڈاکٹر نوشین کے فنگر پرنٹ نہیں، فارنزک رپورٹ

چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی خودکشی سے قبل تحریر کی فارنزک رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔

فارنزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ پر ڈاکٹر نوشین کے فنگر پرنٹ نہیں پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متوفیہ ڈاکٹر نوشین کے زیر استعمال 6 رجسٹر اور ڈائری کی تحریر یکساں ہے۔

سندھ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ، ڈاکٹر نوشین کے والد کی جانب سے میڈیکل رپورٹ مسترد کردی گئی ہے۔

دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی فارنزک آفس نے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ کے خودکشی نوٹ کا دوبارہ فارنزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر نوشین کے والد ہدایت شاہ پہلے ہی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرچکے ہیں، اے آئی جی فارنزک کراچی نے رپورٹ مقامی پولیس کے حوالے کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.