قائداعظم ٹرافی میں سندھ نے ناردرن کے خلاف اننگز 98 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی جبکہ ناردرن نے 2 وکٹ پر 136رنز بنا لیے۔
بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 5 وکٹ پر 283رنز بنالیے، شان مسعود نے سنچری اسکور کی۔
سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف 9 وکٹ پر 166رنز بنائے تو جواب میں سدرن پنجاب نے بغیر نقصان کے 45 رنز بنالیے ہیں۔
کراچی کے یو بی اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہونے والے میچ کے پہلے دن سندھ کے بیٹرز ناردرن کے بولر ز کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔
صرف عمیر بن یوسف ہی کچھ مقابلہ کرسکے، جنہوں نے 33 رنز کی اننگز کھیلی تو کپتان اسد شفیق نے اسکور 98 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر اننگز ڈکلیئر کردی۔
ناردن کے اطہر محمود نے 4، کاشف علی نے 3 اور محمد موسیٰ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے، جوابی اننگز میں ناردرن نے 2 وکٹ پر 136رنز بناکر 38 رنز کی برتری حاصل کرلی، کپتان عمر امین 69 اور سرمد بھٹی 53 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 5 وکٹ پر 283 رنز بنالیے، شان مسعود نے 102رنز کی اننگز کھیلی، عمران بٹ نے 65 رنز بنائے، حسین طلعت اور ظفر گوہر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف 9 وکٹ پر 166رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی، محمد عمران نے 64 رنز بنائے، ارشد اقبال نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آصف آفریدی اور عرفان اللّٰہ شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، دن کے اختتام تک سدرن پنجاب نے 2 وکٹ پر 45 رنز بنالیے تھے۔
Comments are closed.