پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔
100 انڈیکس 47 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 579 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
آج کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 6 ارب روپے رہی۔ اسی طرح بازار میں 17 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 418 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.