hookup Wurtsboro NY hookup Blooming Grove is there a real hookup app whatsapp groups for hookups american hookup lisa wade pdf

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان موسمیاتی تبدیلی میں مسئلہ نہیں حل بننا چاہتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کا نہیں بلکہ حل کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں موسمیاتی مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کے مسائل نومبر سے شروع ہوئے اور پنجاب کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے۔

وزیراعظم نے دوران اجلاس شہری علاقوں کے لیے فوری طویل المدتی منصوبہ بندی پر زور دیا اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے کی اصولی منظوری دی۔

دوران گفتگو عمران خان نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کا حصہ نہیں بلکہ حل کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے طویل مدتی پائیدار شہری صفائی کے منصوبے کی ضرورت ہے، اگلی نسل کو صاف ستھرا مستقبل فراہم کرنے کی ذمہ داری موجودہ نسل پر عائد ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حیاتیاتی تنوع کانقصان جنگلات کی کٹائی اور جنگلات کی زمین پر تجاوزات کی وجہ سے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے موافق اقدامات کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نےموسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے کی اصولی منظوری دی اور کہا کہ منصوبے میں تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات شامل ہیں، منظوری اورعمل درآمد کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.