تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) رہنماؤں سے ملاقات پر فواد چوہدری کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ میں فواد چوہدری کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ زبان کا استعمال ہی شدت پسندی پیدا کرتا ہے، شدت پسندی کا واحد حل یہ ہے کہ آگاہی پیدا کریں اور تعلیم دیں۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ جب ایسا نہیں کرتے تو ہمیں شدت پسندوں کے سامنے جھکنا پڑتا ہے، شدت پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسا وقت آنے سے قبل مکالمہ کرنا بہتر ہے، ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ میں نے آگ مدھم کرنے کے لیے پانی ڈالا جاتا ہے تیل نہیں چھڑکا جاتا۔
واضح رہے کہ 20 نومبر کو پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کرکے انہیں رہائی پر مبارک باد بھی دی تھی، جس پر فواد چوہدری نے ٹی ایل پی رہنماؤں سے اعجاز چوہدری کی ملاقات کو بیہودہ حرکت قرار دیا تھا۔
Comments are closed.