اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر شائستہ پرویز ملک اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا کہ مسلم لیگ (ن) مقبول ترین جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ عوام اب باتوں، دعوؤں اور نعروں کے فریب میں آنے والے نہیں اب صرف وہ کارکردگی مانگ رہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر پارٹی کارکنوں کو مبارک باد دی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جیتے والی پارٹی امیدوار شائستہ پرویز ملک صاحبہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Comments are closed.