پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے وزیر اعظم کی طرف سے تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جس نے حق کا ساتھ دیا، میں نے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا۔
ملک عدنان نے کہا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایوارڈ کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پریانتھا ذاتی زندگی میں انتہائی نفیس انسان تھے، کام کے دوران ان کا رویہ سخت ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا، جبکہ پنجاب حکومت نے بھی انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کا کہنا ہے کہ ملک عدنان کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر ایوارڈ دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ملک عدنان نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔
Comments are closed.