homemade hookup gay vegas hookup curvy hookup casusl hookup review free messege hookup sites farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت کا ملک عدنان کو انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے پر پنجاب حکومت  نے ملک عدنان کو انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کا کہنا ہے کہ ملک عدنان کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر ایوارڈ دیا جائے گا۔

ہجوم کے درمیان ایک فرد اسےبچانے کے لیے ہاتھ جوڑتارہا، یہ بےبس فرد پریانتھا کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا، مگر اس کی کسی نے بھی نہیں سنی، بلکہ الٹا اسی کو دھکے مارے گئے اور گھسیٹا گیا۔

اعجاز عالم نے کہا کہ ملک عدنان نے سری لنکن منیجر کو بچانے کی ہر ممکنہ کوشش کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  خوشی ہے کہ ملک عدنان نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی  ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔

دونوں افراد پریانتھا کو بچانے کی بھرپور کوشش کرتے رہے، مگر افسوس کہ دونوں ہی ناکام رہے۔

ایک پیغام میں وزیراعظم نے سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ساتھی منیجر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پریانتھا کی موت دماغ اور جبڑے کی ہڈیاں ٹوٹنے سے ہوئی، تشدد سے پریانتھا کے ایک پاؤں کےعلاوہ جسم کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک عدنان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.