بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہورضمنی الیکشن: مریم کالونی میں ن لیگ اور پی پی کارکن آمنے سامنے

این اے 133 ضمنی الیکشن کے ایک پولنگ اسٹیشن میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے 133 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم مریم کالونی کے بلاک نمبر 1 میں دو بڑی جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے مقابل آگئے۔

پی پی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے، اس دوران دھکم پیل اور تلخ کلامی ہوئی تو پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.