سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات میں مستقل نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔
سیالکوٹ پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار فیکٹری میں داخل ہوئے تو اس وقت ہجوم فیکٹری مالک شہباز بھٹی پر بھی تشدد کر رہا تھا۔
سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پریانتھا کمارا پر حملہ کرنے والے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں۔
سیالکوٹ پولیس کے مطابق پریانتھا کمارا کو قتل کرنے کے بعد ملزمان نے منیجر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
سیالکوٹ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول منیجر کی لاش باہر نکالنے کے بعد ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
سیالکوٹ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہجوم کی جانب سے پولیس پارٹی پر بھی پیٹرول پھینک کر آگ لگانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔
Comments are closed.