وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مراد سعید اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بھی اُس کی لاج نہیں رکھ رہے، پی ٹی آئی دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں دیکھے۔
ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کا سونامی آیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف بات کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ سیاسی بونے ہو، بونے ہی رہو گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسز سے ملک معاشی تباہی کے ساتھ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے دوچار ہوگیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی سیاست اور اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کے وزراء اپنا ذہنی توازن کھوتے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.