وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کے دن میجر محمد اکرم نے وطن کیلئے اپنی جان قربان کردی، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری قوم میجر محمد اکرم اور پاک فوج کے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میجر محمد اکرم نے بھارتی افواج کے خلاف لڑتے ہوئے نشان حیدر کا اعزاز پایا، ان کی وطن کیلئے لازوال قربانی کو پوری قوم کا سلام ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میجر محمد اکرم شہید کے 50 ویں یوم شہادت پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر جہلم کے بہادر سپوت میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ 1971 کی جنگ میں قربانی کی لازوال داستان رقم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1959 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Comments are closed.