وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میجر محمد اکرم شہید کے 50 ویں یوم شہادت پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر جہلم کے بہادر سپوت میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
فواد چوہدری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میجر محمد اکرم شہید نے 5 دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان میں جام شہادت نوش کیا، وہ ’’ہلی‘‘ کے محاذ پر بھارت کے خلاف جواں مردی سے لڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلی کے محاذ پر میجر اکرم شہید نے عزم و حوصلے سے دشمن کا مقابلہ کیا، وہ جذبۂ حب الوطنی، جنگی فہم وفراست اور حوصلوں کی معراج تھے، ان کی ملک و قوم کیلئے عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ 1971 کی جنگ میں قربانی کی لازوال داستان رقم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1959 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Comments are closed.