hookup Roosevelt New Jersey hookup Middle Island hookup Vincentown New Jersey ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخاب میں فول پروف سیکیورٹی دے رہے ہیں: CCPO لاہور

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ووٹنگ جاری ہے، سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کا حلقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ووٹرز، پولنگ اسٹاف اور شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے، تمام جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کا کہنا ہے کہ کسی کو ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور میں این اے 133 پر آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ میں واقع پولنگ اسٹیشن پر تاحال پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔

انہوں نے بتایا کہ 6 ایس پیز، 14 ایس ڈی پی اوز، 44 ایس ایچ اوز اور 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا ہے کہ ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

فیاض احمد دیو نے یہ بھی بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیکنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے میں میدان میں ہیں۔

سیکیورٹی کے لیے اس حلقے میں رینجرز اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.