چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام مذاہب محبت اور ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں، اسلام اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے بہت اچھے تعلقات ہیں، سری لنکن باشندے کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں عدالتیں موجود ہیں، کسی کو اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے، اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، لاش کی بے حرمتی کی، گھسیٹا اور آگ لگا دی۔
Comments are closed.