cd hookups in cochise county 2010 free hookup apps hookup Vincentown New Jersey edf8329we my uber hookup free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کرینگے: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدلیہ کا کوئی رجحان نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ جج جس کیس کو سنیں گے اس کا حقائق کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور رہیں گی، آزادی سے فیصلے دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کو ناراضگی اور جھگڑے کی وجہ نہیں بنانا چاہیئے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ فیصلوں کو عدلیہ کا رجحان قرار دینا مناسب نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جج صاحبان گرمی کے موسم میں گرمی والا اور سردی میں سردی والا فیصلہ نہیں دیتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.