بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.