امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سیالکوٹ واقعے کو انتہائی قابل افسوس اور اسلام و شرفِ انسانیت کی توہین قرار دیا ہے۔
سراج الحق نے ایک بیان میں سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کے ہجوم کے ہاتھوں قتل پر کہا کہ اس واقعے کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن فیکٹری منیجر کا بے دردی سے قتل پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ واقعہ انتہائی قابل افسوس اور اسلام و شرفِ انسانیت کی توہین ہے، سیالکوٹ واقعے کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعےکی تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
Comments are closed.