وزارت ریلوے نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹورازم ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔
وزارت ریلوے نے سیاحت کے لیے راولپنڈی سے اٹک سٹی اور نوشہرہ تک ٹورازم ٹرین چلانے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سیاحت کےلیے راولپنڈی سے اٹک سٹی اور نوشہرہ تک ٹورازم ٹرین چلائی جائے گی۔
وزارت ریلوے کے اعلامیے کے مطابق ٹرین 3 سے 10 دسمبر تک چلائی جائے گی، جس میں ملکی اور غیرملکی سفرا شامل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق ٹرین اٹک خورد سے نوشہرہ تک چلائی جائے گی، سفر میں مختلف اسٹیشنز کی سیر اور ان کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔
Comments are closed.