ایک برطانوی کمپنی نے لوگوں میں الیکٹرانکس ری سائیکلنگ کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کے لیے 1496 واشنگ مشینوں کو اسمبلنگ کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑے اہرام کی شکل میں تبدیل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ کری کے پی سی ورلڈ نے اس وقت بڑے واشنگ مشین کا ریکارڈ بنایا، جب اس نے 44 فٹ پیمائش پر مبنی اور سات انچ بلند ان الیکٹرانک اشیا کو جمع کرکے ایک بڑے اہرام میں تبدیل کیا۔
اہرام کا یہ اسکوائر بیس 256 واشنگ مشینوں پر مشتمل تھا جسکی پیمائش 31 فٹ اور یہ ساڑھے سات انچ تمام اطراف پر تھا۔
یہ ریکارڈ بنانے کا مقصد لوگوں میں الیکٹرانکس ری سائیکلنگ سروسز کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
Comments are closed.