پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔
پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان میں تبدیلی کا امکان نہیں، گرین کیپ 6 بیٹر، 2 اسپینر، 2 فاسٹ بولر اور 1 آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی، البتہ ہوم ٹیم میں شکیب الحسن کی واپسی ہو گی۔
ڈھاکا کا شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، جہاں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
چٹاگانگ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان میں تبدیلی کا امکان تو نہیں، لیکن حتمی فیصلہ صبح وکٹ کو دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کمبی نیشن میں وکٹ کیپر رضوان سمیت 6 بیٹر، آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ 2 فاسٹ بولر اور 2 اسپنرز فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب ہوم ٹیم میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکسیب الحسن کی واپسی ہو گی، 2 میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔
ڈھاکا میں کھیل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.