سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے، ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔
سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا احتجاجی پیغام حقیقت ہے یا جھوٹ، اس حوالے سے دفترخارجہ کا موقف سامنے آگیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ سربین سفارت خانے کے عملے کو تین ماہ سے تنخواہ ملی ہے یا نہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی طر ف سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.