hookup Middletown Delaware hookup agency in singapore secure hookup site st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اے ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون 50 لاکھ روپے لینے پر گرفتار

کوٹ ادو میں اے ایس آئی پر زيادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کو پولیس نے 50 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا، لیکن عدالت نے پولیس کے پیش کردہ شواہد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے لڑکی اور دیگر ملزمان کو رہا کردیا۔

پولیس  کی جانب سےخاتون سمیت 3 افراد کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے رقم وصول کرنے کے شواہد کو ناکافی قرار دے دیا۔

 عدالت نے رقم لینے کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے تینوں افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا، پولیس نے عدالتی حکم کے بعد خاتون سمیت تینوں افراد کو رہا کردیا۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اے ایس آئی کو ملزم ٹھرایا تھا، پھر عدالت میں ملزم کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے بٹورنے پر 6 افراد پر آج ہی مقدمہ بنا تھا، مقدمے کے اندراج کے بعد خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

خاتون نے پہلےالزام لگایا تھا کہ اسے اے ایس آئی امتیاز سہرانی نے زیادتی کا نشانہ بنایا، 30 نومبر کو عدالت میں خاتون نے ملزم اے ایس آئی کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا،  متاثرہ خاتون کی جانب سے پہچان نے سے انکار پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.