امریکی ریاست نیویارک میں اومی کرون وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ امریکا سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 12 سو سے زائد اموات ہوئیں اور سوا لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سردیوں میں کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائی جانے والی پابندیوں سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کوئی اقدام بھی خارج از امکان نہیں۔
دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا۔ متاثرہ شخص نائیجیریا سے واپس آیا تھا۔
علاوہ ازیں برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔
Comments are closed.