کراچی میں پورٹ قاسم پر بحری جہاز سے فلپائنی چیف انجینئرکی لاش ملی ہے، کے پی ٹی حکام نے انجینئر کی موت کو طبعی قرار دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی حکام کے مطابق فلپائنی چیف انجینئر کی موت طبعی ہے، موت جہاز لنگر انداز ہونے سے پہلے ہوچکی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد لاش اتاری گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلپائنی چیف انجینئر کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم میں معلوم ہوگی۔
Comments are closed.