امریکی اور روسی وزراء خارجہ کی اسٹاک ہوم میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اعلیٰ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں میں سنجیدہ اور کاروباری نوعیت کی بات چیت ہوئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین پر روس کے ساتھ تنازع سے بچنے کی واشنگٹن کی خواہش سے روس کو آگاہ کیا۔
امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ بلنکن نے خبردار کیا کہ حملے کی صورت میں ماسکو کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تاہم انھوں نے بتایا کہ یوکرین سرحدوں پر فوج تعیناتی سے متعلق بات چیت میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔ فریقین نے یوکرین کےحوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.