فرانس کے شمال مغربی حصے میں تلوار حملے میں دو خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوگئیں۔
پیرس سے فرانسسیی پولیس ترجمان کے مطابق نِنجا کی طرح لباس پہنے شخص نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مارنے کے بعد پکڑ لیا۔
فوری طور پر ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ حملہ آور کا مقصد دہشتگردی تھا۔
ترجمان نے کہا کہ حملہ آور نے ایک گاڑی چوری کی اور اس گاڑی سے ایک حادثہ رونما ہوا، جائے حادثہ پر بلانے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور نے حملہ کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ میں زخمی حملہ آور کو اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
Comments are closed.