وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اومی کرون ابھی تک پاکستان میں موجود نہیں ہے، ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ جائے گا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر افراد، کمزور قوت مدافعت اور ہیلتھ کیئر ورکرز بوسٹر رضاکارانہ طور پر لگوا سکتے ہیں، کورونا فنڈز کے حوالے سے ایڈیٹر جنرل کی رپورٹ معمول کا معاملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اومی کرون ایک شخص سے دوسرے شخص اور ایک ملک سے دوسرے میں پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور ویکسین لگوائیں، بوسٹر ڈوز کے حوالے سے بنیادی اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح ابھی بھی وہ لوگ ہیں جن کو ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں لگی۔
Comments are closed.