وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ آج مریم نواز کی ایک اور آڈیو سامنے آئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم کی آڈیو سے مزید تھرتھلی مچ جائے گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے اسی لیے مہنگائی پر بات کی ہے۔
شہباز گل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو دعوت دیتا ہوں وہ ادارہ شماریات کے ساتھ بیٹھ جائیں، مہنگائی کا سی پی آئی اور ایس پی آئی کا تفصیلی ڈیٹا موجود ہے، ن لیگ کے لوگوں نے تو کبھی اخبار بھی نہیں پڑھا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان مہنگائی پر گفتگو کرتے ہیں، ان ہی کے کرتوتوں کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے، شاہد خاقان نے جب وزارت سنبھالی تھی تو ایک روپےکا قرض نہیں تھا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی 157 ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئے، شاہد خاقان عباسی نے مہنگائی کے حوالے سے جھوٹے اعداد و شمار دیے۔
Comments are closed.