’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا دھرنا گوادر میں گزشتہ 18 روز سے جاری ہے، تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے گوادر، پسنی، اورماڑہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، دوسری جانب تحریک کے حق میں مظاہرین نے مکران کوسٹل ہائی وے کو مختلف مقامات پر بند کردیا۔
’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے تحت گوادر شہر میں پورٹ روڈ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، دھرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء، کارکن، سول سوسائٹی کے نمائندے اور مقامی ماہی گیر شریک ہیں۔
دوسری جانب ’گوادرکو حق دو‘ تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے گوادر، پسنی اور ماڑہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
گوادر تحریک کے حق میں سربندن کے مقام پر گوادر-کراچی کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے، مظاہرین نے پسنی اور اورماڑہ زیرو پوائنٹ بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
شرکاء میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے، شرکاء گوادر کو حق دو تحریک کے مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Comments are closed.