پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا شدید منفی دن رہا، انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس گر گیا، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 2134 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 234 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 89 رہی۔
حصص بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کا کاروبار 14 ارب روپے میں طے ہوا ہے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 332 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 418 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے ٹریڈ سعد بن احمد کے مطابق ٹی بلز نیلامی کے بعد شرح سود مزید ایک فیصد بڑھنے کے اندازے ہیں جس سے مارکیٹ ویلیوایشن ایڈجسٹ ہو رہی ہے۔
Comments are closed.