بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہندو اور مسیحی برادری کے لیے راولپنڈی میں کانفرنس بلائی ہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کی صورتحال بہتر ہے، ہندو اور مسیحی برادری کے  رہنماؤں پر مشتمل راولپنڈی میں کانفرنس بلائی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حوالے سے صورتحال بہت خراب ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے کورونا کے حوالے سے پابندیاں ختم کردی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق پی ٹی آئی نے دیا، 90 لاکھ سمندر پار پاکستانی آئندہ الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو پوری دنیا قبول کررہی ہے، افغانستان کا امن پورے خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر کو راولپنڈی میں تمام مذاہب اور مسالک کی کانفرنس ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.