gay clubs for hookups hookup que significa a v hookup on xbox 360 whisper hookup dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اومی کرون کا خدشہ، محکمہ صحت سندھ حرکت میں آگیا

کراچی میں محکمہ صحت حرکت میں آگیا اور کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی اہل 33 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے پر جینیاتی لیب میں نمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا کیس ریکارڈ پر آنے سے مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا کیس ریکارڈ پر آنے کے باوجود مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے، ویکسین نہیں تھی، تاہم ابھی تک سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.