اقوام متحدہ نے اگلے سال 2022 ء میں عالمی سطح پر انسانی امداد کے پروگرام کیلئے ریکارڈ 41 ملین ڈالر امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این کے انسانی امداد کے ادارے نے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی امداد کی ضرورت آسمان کو چھو رہی ہے، سال 2022ء میں 63 ممالک کے 183 ملین افراد کو امداد فراہمی کیلئے ریکارڈ 41 بلین ڈالر درکار ہیں، جب کہ دنیا بھر میں 274 ملین لوگوں کو 2022ء میں کسی نہ کسی قسم کی ہنگامی امداد کی ضرورت ہوگی۔
اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک عالمی بینک کیساتھ افغان معیشت میں لیکویڈٹی انجیکٹ کرنے پر معاملہ طے پا جانے کی امید ہے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیاں اور تنازعات مزید لوگوں کو قحط کے دہانے پر دھکیل رہے ہیں،جبکہ افغانستان میں انسانی امداد کے پروگرام کو تین گنا زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔
Comments are closed.