hookup agency in singapore coyote hookup galaxy s10 stereo hookup hookup Middletown Delaware hookup Longmeadow farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

12 کروڑ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 2021ء میں 12 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔

پولیس لائنز اسلام آباد میں شوٹنگ مقابلے کی تقسیمِ انعامات کی تقریب میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے نشانہ بازی میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، الیکشن کاڈیٹا دیکھ رہا تھا، 2013ء میں 8 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2018ء میں 10 کروڑ سے زائد ووٹ تھے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے سے پولیس کی ذمے داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں اتنے جلوس اور مظاہرے ہوتے ہیں جتنے سال میں لندن میں نہیں ہوتے، یہاں ہر مسئلے کے لیے ڈی چوک ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں، ابھی تک ہم شہداء پیکیج ادا نہیں کر سکے، وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی اس بارے میں کہا ہے، کل مشیرِ خزانہ سے ملنے گیا تھا، وہ الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام آباد پولیس میں اضافہ کریں، اسلام آباد پولیس میں مزید 2 ہزار اہلکار بھرتی کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ معاشرہ پولیس کو عزت نہیں دے گا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

وفاق وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارتیں بلند کرنے سے صلاحیتیں اور شخصیتیں بلند نہیں ہوتیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.