بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرپشن پی ٹی آئی کا رکن کرے یا اپوزیشن، معافی نہیں، ریاض فتیانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ کرپشن پی ٹی آئی کا رکن کرے یا اپوزیشن، معافی نہیں، میں نے حکومت یا کسی فرد کے خلاف بات نہیں کی، میرے حوالے سے دو جگہوں پر انکوائری ہورہی ہے، نتائج پر تبصرہ نہیں کرتا۔

ملک امین اسلم اور زرتاج گل کے گلاسگو میں ہونے والے مبینہ جھگڑے کا الزام لگانے والے پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا پیسہ ہو یا ڈونرز کا صحیح جگہ پرخرچ ہونا چاہیے۔

شوکاز میں پوچھا گیا ہے کہ آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی؟ آپ کے مطالبات نہ مانے گئے توآپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دیے۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ سارے خاندان کو بزنس کلاس میں لے جاکر بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرانا نہیں چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  ابھی مجھے کسی نے نہیں بلایا، وزیراعظم بلائیں گے تو ضرور بتاؤں گا، میرا ان کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔

ریاض فتیانہ  نے کہا کہ گلاسگو کانفرنس میں قائد اعظم، وزیر اعظم کی تصویر ہونی چاہیےتھی، وہاں لگڑ بھگڑ کی تصویر کی جگہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تصویر ہونی چاہیے تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.