اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 4 روپے 75 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کروا رکھی ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 ،کوئلے سے 16.69فیصد رہی۔
درخواست کے مطابق فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی، گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
منظوری کی صورت میں صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
Comments are closed.