بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، عظمی بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، مشین چلانے والوں کے خلاف ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ ووٹ خریدنے سے متعلق منظرعام پر آنے والی ویڈیوز کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے استفسار کیا ہے کہ 2 ہزار روپے میں ووٹ خریدنا کیا ووٹ کو عزت دینا ہے؟

علی پرویز ملک نے کہا کہ سال 2018 میں پیپلز پارٹی کا ہمارے ووٹوں کا دسواں حصہ بھی نہیں تھا۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی دو روز قبل ووٹ خریدنے کی 8 سے 10 ویڈیوز منظر عام پر آئیں، ووٹ خریدنے کی ویڈیوز پر الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جن ویڈیوز پر ایکشن لینا چاہیے اس پر ان کی زبان بند ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.