ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے خواب میں ہمیشہ چھیچھڑے رہتے ہیں۔
اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پی ٹی آئی کس کی بیساکھی کے سہارے کھڑی ہے، نااہل سرکار کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کب تک اپنی نا اہلی کا کیچڑ دوسروں پر ڈالتی رہے گی، اے ٹی ایم سرکار ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان تسلیم کرلیں آپ کا جانا ٹھہر چکا ہے، آپ کی نااہلی سے ملک کے عوام بدترین مہنگائی سے متاثر ہیں، وہ دن دور نہیں جب نااہل حکومت کا تختہ گول ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، مقبولیت کا اندازہ ضمنی انتخابات سے لگایا جاسکتا ہے، پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے سے ملک میں حقیقی جمہوریت کا راج ہوگا۔
Comments are closed.