بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی پر تین میچز کی پابندی

 سینٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر جنید علی پر تین میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جنید علی کو لیول تھری کی خلاف ورزی پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ان فئیر کیچ کا دعویٰ کیا تھا۔

آن فیلڈ امپائرز نے جنید علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت چارج کیا اور میچ ریفری افتخار احمد نے تین میچز کی پابندی کی سزا تجویز کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.