بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

واسا افسر سائیکلوں پر آ گئے

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے واسا حکام کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے، جس کے تحت افسران اورملازمین آج (ہفتے کے روز) بھی سائیکلوں پر دفتر پہنچے۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے واسا حکام کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے، جس کے تحت افسران اور ملازمین آج بھی سائیکلوں پر دفتر پہنچے۔

اس مقصد کے لیے ہفتے کا دن مخصوص کیا گیا ہے، اس روز ماحول کو بہتر بنانے کے لیے گاڑیوں کا استعمال محدود کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسموگ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر واسا افسران اور ملازمین کئی ہفتوں سے ہفتے میں ایک دن سائیکلوں پر دفتر آ رہے ہیں۔

محکمۂ واسا کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر ہفتے کا دن کار فری قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے واسا کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمۂ واسا کے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ واسا ملازمین ہفتے کے روز پرائیوٹ ٹرانسپورٹ یا سائیکل پر آفس آئیں گے۔

واسا افسران و ملازمین کی اس کوشش کے باعث ناصرف ماحول بلکہ ان کی صحت پر بھی خوش گوار اثرات مرتب ہونے کے امکانات ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے مکمل خاتمے کے لیے زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی ان واسا افسران و ملازمین کی تقلید کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.