پاکستان اور جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں بھرپور انداز میں شروع کردیں، دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا، جمعرات سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں مشترکہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بیٹسمینوں کو شاٹ پچ گیندیں کھیلنے کی پریکٹس کروائی۔
ٹریننگ سیشن میں یونس خان بیٹسمینوں کے جبکہ وقار یونس بولرز کے ساتھ کام کرتے نظر آئے، محمد رضوان، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسن علی ٹریننگ کے لیے نہیں آئے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بھی جم کے پریکٹس کی، فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد بیٹسمینوں اور بالروں نے نیٹ پر پریکٹس کی۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعرات کو ہوگا۔
Comments are closed.