وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان کی افریقا سے برآمدات کا حجم 3 ارب ڈالر ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان، افریقا ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش سے عبدالرزاق داؤد نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افریقا سے برآمدات کا حجم 3 ارب ڈالرہے، براعظم افریقا میں تجارت کے بہترین مواقع ہیں۔
عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ پاکستان افریقا کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر بنارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں افریقا کو برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔
مشیر برائے تجارت نے یہ بھی کہا کہ کینیا میں پہلی کانفرنس کے نتائج کورونا وائرس کی وجہ سے حاصل نہیں کئے جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کا مکمل تجزیہ کرتے ہوئے لک افریقا پالیسی بنائی گئی۔
Comments are closed.