پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، کھلاڑیوں نے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔
چٹاگانگ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں جمعے سے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں مد مقابل ہوں گی، قومی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ سیشن کیا ، سلپ میں کیچنگ اور گراؤنڈ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ۔
اس کے بعد بولنگ اور بیٹنگ کی بھی پریکٹس کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ جمعے سے شروع ہوگا ۔
Comments are closed.