بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ملتوی

مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کر دی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے ہم فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکے ہیں، ہمیں اب اپنے لیے یا صرف میاں نواز شریف کے لیے نہیں ملک کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیش ہوئے۔

مریم نواز کے وکیل عرفان قادر کی جانب سے التواء کی درخواست عدالتِ عالیہ میں پیش کی گئی۔

درخواست کے مطابق عرفان قادر سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کے وکیل عرفان قادر کی التواء کی درخواست منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی اپیل پر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.