برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے بھارت کے 80 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں سکھ ہونے کا دعویٰ اورتفرقہ انگیز بیانیے کو فروغ دینے والےجعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سے ہندو نیشنل ازم اور بھارتی حکومت کے حمایتی بیانیے کو فروغ دیا جارہا تھا، نیٹ ورک کا مقصد سکھوں کی آزادی سے متعلق تاثرات کو تبدیل کرنا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک کا مقصد انسانی حقوق و اقدار سے متعلق اہم مسائل پر بھی تاثرات کو بدلنا تھا۔
دوسری جانب اس نیٹ ورک کا براہ راست بھارتی حکومت سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ سے متعلق بھارتی حکومت نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.