بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20، 20 گھنٹے تک پہنچ گیا

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران کم نہ ہوا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بہت زیادہ بڑھ گیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، گوجرانوالہ، کوئٹہ، قلات سمیت کئی شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 ، 20 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

خواتین کی کھانا پکانے کی مشکلات کم نہ ہوئیں جبکہ گیس غائب ہونے سے لکڑی کے دام بھی آسمان پر پہنچ گئے۔

ملک میں گیس کی قلت اور مہنگی درآمدی گیس کے پیش نظر کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان میں لکڑی 800 اور سوات میں 1500 روپے من تک پہنچ گئی جبکہ ایل پی جی کی قیمتیں بھی عوام کی برداشت سے باہر ہیں۔

مہنگی لکڑی اور ایل پی جی سے کم آمدن طبقے کا ماہانہ بجٹ کنٹرول سے باہر ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.