قومی کرکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس شاندار رہی، ٹریننگ کیمپ کے دوران محمد یوسف سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری بھی کوشش ہے کہ بابر اعظم کی طرح سب کی امیدوں پر پورا اتروں، بیرون ملک کی نسبت اپنے ملک میں کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.