بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد: آگ لگنے کے 2 واقعات، گودام کی چھت گر گئی، 3 کاریں خاکستر

فیصل آباد کے علاقے عبد اللّٰہ پور میں ٹیکسٹائل ملز کے گودام میں آگ لگ گئی، جس سے گودام کی چھت گر گئی، جبکہ آگ لگنے کے ایک اور واقعے میں 3 کاریں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔

کراچی میں آگ لگنے کے واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں لگی ہوئی آگ کو فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ملز کے گودام میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے۔

فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث گودام کی چھت گر گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل آباد کے عید گاہ روڈ پر پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 3 کاریں مکمل طور پر جل گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کاروں میں لگنے والی اس آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.